سید والا:ستھرا پنجاب کا صفائی نظام متاثر، کارکردگی پر سوالیہ نشان

سید والا:ستھرا پنجاب کا صفائی نظام  متاثر، کارکردگی پر سوالیہ نشان

سیدوالا(سٹی رپورٹر )ستھرا پنجاب کا سید والا میں صفائی کا نظام بری طرح متاثر ہوکر رہ گیا۔

 سید والا اور اس کے نواحی علاقوں میں \"ستھرا پنجاب\" کے تحت لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ مقامی شہریوں کے مطابق کمپنی کے اہلکار صرف کاغذی کارروائیوں تک محدود ہیں جبکہ عملی طور پر صفائی کی صورتحال نہایت خراب ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف دیہات سے کوڑا کرکٹ کی کاغذی کلیکشن ظاہر کر کے مبینہ طور پر کرپشن کی جا رہی ہے ۔ عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں