ملکی ترقی کا سہرا مسلم لیگ ن کے سر ہے : الیاس گجر

ملکی ترقی کا سہرا مسلم لیگ  ن کے سر ہے : الیاس گجر

الہ آباد (نمائندہ دنیا )مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چودھری محمد الیاس گجر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کا سہرا مسلم لیگ ن کے سر ہے۔۔۔

 جس نے ہر دور میں ملک کو درپیش چیلنجز کا مردانہ وار مقابلہ کیا اور عوام کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ الیاس گجر نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج بھی عوام کا اعتماد اس جماعت پر قائم ہے ۔خدمت، شفافیت اور ترقی مسلم لیگ ن کی سیاست کی بنیاد ہے ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں گورننس، عوامی فلاح اور ترقیاتی منصوبوں کا ایک نیا دور شروع ہو چکا ہے ، جس کے مثبت اثرات صوبے بھر کے ساتھ ساتھ ضلع قصور میں بھی نمایاں طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں