غیر قانونی شکار پر 3 شکاری گرفتار

غیر قانونی شکار پر 3 شکاری گرفتار

لاہور(آن لائن)پنجاب بھر میں جنگلی جانوروں اور پرندوں کے غیر قانونی شکار اور ناجائز کاروبار کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں پی سی پی (پری چارجڈ نیو میٹک) ائرگن کے ساتھ رشین فاختہ اور تیتر کا شکار کرنے والے تین ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار کیے گئے۔ اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع اٹک شاہزیب خورشید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تحصیل جنڈ میں موقع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ ملزمان نے کیس کمپاؤنڈ کرنے کی درخواست دی، جس پر محکمانہ معاوضے کی مد میں اڑھائی لاکھ روپے جرمانہ عائد کر کے کیس نمٹا دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں