ایس پی صدر کا گرجا گھروں کا دورہ

ایس پی صدر کا گرجا گھروں کا دورہ

لاہور(کرائم رپورٹر)سکیورٹی کے پیش نظر ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے ڈویژن کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے سٹون کارنر چرچ، نواب ٹاؤن اور ستوکتلہ میں واقع گرجا گھروں کی سکیورٹی ڈیوٹی کو چیک کیا۔ایس پی صدر نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو الرٹ رہنے اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں