موٹروے پولیس کی کارروائی چوری شدہ سامان برآمد

موٹروے پولیس کی کارروائی چوری شدہ سامان برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس اور سندھ پولیس نے ایک بڑے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران اہم کامیابی حاصل کی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سیف عمران احمد کے مطابق ضلع گھوٹکی کے علاقے میں کامیاب مشترکہ چھاپے کے دوران چوری شدہ موٹروے فینس اور قیمتی روڈ فرنیچر برآمد کر لیا گیا ہے ، جس کی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے۔ یہ کارروائی موٹروے ایم-5 پر گڈو کے قریب عمل میں لائی گئی، جس کی نگرانی ایس پی سیکٹر کمانڈر فیصل اکرم نے خود کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں