اقلیتوں کے ساتھ بدسلوکی اور تعصب بھارت کا اصل چہرہ :شیعہ علماکونسل
لاہور(سیاسی نمائندہ)شیعہ علما کونسل پنجاب کے فوکل پر سن قاسم علی قاسمی نے بھارتی صوبہ بہار کے وزیراعلی ٰکی طرف سے مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب اتارنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا ہے کہ۔۔۔
خواتین کے حقوق کی عالمی تنظیموں نے اب تک خاموش ہیں، کوئی مذمتی بیان تک جاری نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا اسلام کے خلاف تعصب کھل کر سامنے آگیا ہے کہ مسلم خاتون کا نقاب بھی ہندوتوا کو برداشت نہیں ہے ۔ وزیراعلیٰ بہار نے مسلمان خاتون کے چہرے پر صرف نقاب ہی نہیں ہٹایا،یہ عالم اسلام کے منہ پرطمانچہ بھی ہے۔