دھاندلی زدہ انتخابات جمہوریت نہیں، فسطائیت کی علامت ڈاکٹر اسلم خان شیروانی

 دھاندلی زدہ انتخابات جمہوریت  نہیں، فسطائیت کی علامت   ڈاکٹر اسلم خان شیروانی

شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ دھاندلی زدہ انتخابات جمہوریت نہیں بلکہ فسطائیت کی علامت ہیں۔

جنہیں موجودہ حکمران مسلسل بڑھاوا دے رہے ہیں۔ یہ روش ملک و قوم کیلئے قطعی نیک شگون نہیں۔ جمہوریت پسند عوام آج شدید مایوسی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنا اقتدار بچانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے خلاف جو ریاستی جبر روا رکھا گیا ہے ، وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی کا کہنا تھا کہ باشعور پاکستانی قوم جعلی حکومت کو مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں اور اب حکمرانوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں