قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر 5 پٹرول پمپ سیل
الہ آباد (نمائندہ دنیا) پٹرول کی مقدار میں کمی، ناقص کوالٹی اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر 5 پٹرول پمپ سیل کر ددیئے گئے ۔
اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفیٰ نے کہا کہ تحصیل کے درجنوں پٹرول پمپ مالکان عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں،جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔