شیخوپورہ: جدید مشینری سے لیس اتھیٹکس پلیس کا افتتاح

 شیخوپورہ: جدید مشینری سے لیس اتھیٹکس پلیس کا افتتاح

کل تک 40فیصد رعایتیپیکیج ملے گا،لیگی رہنمامیاں بلال امجدنے افتتاح کیا

شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شہر میں جدید مشینری سے لیس اتھیٹکس پلیس کا افتتاح قائد فورس کے چیئرمین اور مسلم لیگ ن کے رہنما میاں بلال امجد نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں چودھری شرافت علی ورک، سلامت ورک، چودھری ظفر اللہ واہلہ، سعد ورک، اذان ظفر اللہ واہلہ، عدن یوسف سمیت دیگر موجود تھے ۔ تقریب میں معروف سکن اسپیشلسٹ ڈاکٹر قندیل نے مہمانوں اور مریضوں کو اتھیٹکس پلیس کی سہولیات سے متعلق تفصیلی بریف کیا۔ افتتاح کے موقع پر 28 دسمبر تک 40 فیصد تک رعایتی پیکیج بھی دیا جائے گا۔ ڈاکٹر قندیل نے کہا کہ اتھیٹکس پلیس میں جدید مشینری کے ساتھ سکن اور ہیئر ٹرانسپلانٹ کی تمام سہولیات دستیاب ہیں، جن میں لیزر ہیئر ریموول، ہائیڈرا فیشل، ہیئر ٹرانسپلانٹ، فیس پی آر پی، ہیئر پی آر پی، ٹیٹو ریموول، بوٹوکس اور فیلرز شامل ہیں۔ انہوں نے نوجوان نسل کو مشورہ دیا کہ فاسٹ فوڈ، ہائیبرڈ اور گردوغبار کی وجہ سے بال گرنے اور سکن کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، اور سٹی رائٹس کے استعمال سے چہرے پر کیل، داغ اور دھبے پیدا ہو سکتے ہیں جو سکن کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں