جمہوریت آمرانہ ذہنیت سے مضبوط نہیں ہو سکتی:سید ندیم عباس کاظمی

 جمہوریت آمرانہ ذہنیت سے مضبوط  نہیں ہو سکتی:سید ندیم عباس کاظمی

شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی صدر سید ندیم عباس کاظمی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نہیں چاہتی کہ کوئی سیاسی لیڈر جیل میں رہے ، مگر سیاستدانوں کو بھی جمہوری اقدار اپنانا ہوں گی۔

 آمرانہ ذہنیت اختیار کر کے جمہوریت کی بالادستی کی بات نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دورِ اقتدار میں جس طرح آمرانہ پالیسیوں کے ذریعے جمہوری قوتوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی، وہ قطعی جمہوری رویہ نہیں تھا جسے ترک کرنے کی ضرورت ہے ۔ سید ندیم عباس کاظمی کا کہنا تھا کہ احتجاج تحریک انصاف کا حق ہے ، لیکن وہ انتشار کے ذریعے ملک میں افراتفری پھیلانے کے ہمیشہ درپے رہے ہیں، انہیں پُرامن احتجاج کی راہ اپنانا ہو گی، ورنہ سیاسی عمل میں آئندہ ان کی کوئی جگہ نہیں ہو گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں