کالاشاہ کاکو: قبضہ مافیا سے زمین واگزار، ملزموں کے خلاف مقدمہ
کالاشاہ کاکو (نامہ نگار) تحصیلدار و سب رجسٹرار مریدکے افتخار احمد بھٹی نے پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ پراپرٹی آرڈیننس 2025 کے تحت خورشید بی بی کو اس کی 8 مرلہ زمین ننگل ساہداں میں واپس کروا دی۔
تحصیلدار نے پٹواری میاں مظفر، پیرا فورس اور دیگر عملے کے ہمراہ قبضہ مافیا سے جگہ واگزار کرائی اور قبضہ کرنے والے ملزمان ابوبکر، فیضان، کرامت اور دس نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ صدر مریدکے میں مقدمہ نمبر 1886/25 درج کر دیا گیا ہے ۔