ہنی ٹریپ ہونیولا پھول نگرکا 56 سالہ منصب علی بازیاب
پتوکی (تحصیل رپورٹر) پتوکی کے نواحی علاقے بھائی پھیرو سے چند روز قبل ہنی ٹریپ ہونے والے پھول نگر کے رہائشی 56 سالہ منصب علی کچے سے بازیاب ہو گئے ۔
سندھ پولیس اور رینجرز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران اوباڑو سے مجموعی طور پر 7 مغویوں کو بازیاب کرایا، جن میں منصب علی بھی شامل ہیں۔ منصب علی کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج تھا۔ پولیس کے مطابق منصب علی مغوی خاتون سے دوستی کے لیے صادق آباد گئے تھے ۔