پاکستان کا قیام حادثہ نہیں، قائداعظم کی جدوجہد کا ثمر :حاجی محمد نواز

 پاکستان کا قیام حادثہ نہیں، قائداعظم  کی جدوجہد کا ثمر :حاجی محمد نواز

شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما اور سابق ایم پی اے حاجی محمد نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام کوئی حادثہ نہیں بلکہ قائداعظم محمد علیؒ جناح اور ان کے رفقا کی مسلسل جدوجہد کا ثمر ہے ۔

 قائداعظمؒ نے بکھرے ہوئے لوگوں کو متحد کر کے ایک پرچم تلے جمع کیا اور مضبوط ارادے سے تحریک چلائی۔ آج قائداعظم کے پاکستان کو سیاسی اور معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی قیادت دن رات ایک کیے ہوئے ہے اور الحمدللہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ایشین ٹائیگر بننے جا رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائداعظم اور میاں نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں