اوورسیز کمیشن کی کرسمس ، یوم قائد کے حوالے سے تقریب
لاہور (نامہ نگار خصوصی) دنیا بھر میں اوورسیز پا کستانی معیشت کے استحکام میں اپنے مؤثر کردار کے حوالے سے پرعزم ہیں اور حکومت اوورسیز کو وطن عزیز میں ممکنہ سہولتوں کی فراہمی اور ان کے قومی کردار کو سراہنے کے لئے متعدد پروگرامز پر کاربند ہے۔
یہ بات مقامی ہوٹل میں اوورسیز کمیشن کی جانب سے کرسمس اور یوم قائد کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کمیشن کے وائس چیئرپرسن بیرسٹر امجد ملک نے اپنے خطاب میں کیا۔ تقریب سے شہزاد بھٹی، ڈاکٹر فضل العلیم، ڈاکٹر صغریٰ صدف، رانا زاہد وحید احمد و دیگر نے خطاب کیا ۔