آم کے باغات کو کورے سے محفوظ رکھنے کیلئے سفارشات جاری
لاہور(اے پی پی)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ آم کی فصل کو کورے کے نقصانات سے بچانے کیلئے باغبان پانی کا چھڑکا کریں جو زمین کی نمی کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے تاہم اگر زمین میں وتر موجود ہو تو آبپاشی کی ضرورت نہیں ہے ۔
آم کے چھوٹے پودوں کو شیشم کے چھاپوں یا پلاسٹک شیٹ سے ڈھانپ کر بھی کورے کے اثرات سے بچایا جا سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ آم کے درختوں کے نیچے دھواں کرنے سے کورے کے اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے ۔