متعدد مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لیسکو نے ڈسکو سپورٹ یونٹ کے ہمراہ جنرل چیکنگ کے دوران مختلف صارفین کو بجلی چوری میں ملوث پایا، جن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چیکنگ کے دوران شہزاد اسلم، محمد منشا(حال قابض ابوہریرہ) اور مسمی زبیر کو ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔