ماتحت عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات شروع

ماتحت عدالتوں میں موسم سرما  کی تعطیلات شروع

لاہور(کورٹ رپورٹر ) انسداد دہشت گردی عدالت سمیت لاہور کی ماتحت عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات شروع ہو گئیں، موسم سرما کی تعطیلات 26 دسمبر 2025 سے یکم جنوری 2026 تک ہوں گی۔

ایڈمن جج انسداد دہشت گردی عدالت نے ارجنٹ نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لیے سیشن ججز کو مراسلہ لکھ دیا ،انسداد دہشت گردی عدالت لاہور 26 دسمبر سے یکم جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات پر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں