قرآن و سنہ موومنٹ کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن مکمل

قرآن و سنہ موومنٹ کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن مکمل

ابتسام الٰہی ظہیر کی قیادت میں دینی، فلاحی اور نظریاتی جدوجہد کا آغاز

لاہور (سیاسی نمائندہ)مرکز قرآن وسنہ لارنس روڈ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین قرآن وسنہ موومنٹ علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہا کہ قرآن و سنہ موومنٹ دینِ اسلام کی اشاعت، خدمتِ انسانیت ،اصلاحِ معاشرہ اور غلبۂ اسلام کیلئے پر امن دستوری جدوجہد کرنے والی ملک گیر تحریک ہے جو آغاز ہی سے دعوتِ دین، فلاحی خدمات اور قومی اصلاح کے مشن پر گامزن ہے ۔ موومنٹ نے کورونا وائرس کے مشکل ترین دور میں متاثرہ مریضوں کی خدمت، کورونا سے وفات پانے والوں کی تدفین اور ان کے لواحقین کی مدد کے ذریعے عملی خدمت کی روشن مثال قائم کی۔ اسی طرح سیلابی آفات کے دوران بھی قرآن و سنہ موومنٹ نے ملک بھر میں امدادی سرگرمیوں، راشن کی تقسیم اور متاثرین کی بحالی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ منظم، پرامن اور آئینی جدوجہد ناگزیر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں