ری کلاسیفکیشن کیلئے نیسپاک کی سٹڈی آخری مراحل میں

 ری کلاسیفکیشن کیلئے نیسپاک کی سٹڈی آخری مراحل میں

سٹڈی مکمل ہونے کے بعد ایل ڈی اے کی جانب سے تجاویز مرتب کی جائینگی

لاہور (سٹاف رپورٹرسے )گلبرگ میں لینڈ یوز ری کلاسیفکیشن کے عمل کو حتمی شکل دینے کے لیے نیسپاک کی سٹڈی آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے ۔ذرائع کے مطابق سٹڈی 80 فیصد مکمل ہو چکی ہے جبکہ لینڈ یوز پلان موجودہ زمینی استعمال اور جاری سرگرمیوں کے مطابق تیار کیا جا رہا ہے ۔ سٹڈی مکمل ہونے کے بعد لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تجاویز مرتب کی جائیں گی، جس کے بعد منظوری کے لیے ایک کمیٹی قائم کیے جانے کا امکان ہے ۔ری کلاسیفکیشن کے تحت گلبرگ میں نئی لینڈ یوز کیٹیگریز متعارف کرانے کی تجویز زیر غور ہے ۔منصوبے کے مطابق کیٹیگری بلیو میں ہر قسم کی کمرشل سرگرمی کی اجازت دی جائے گی۔کیٹیگری ڈارک پنک میں 70 فٹ تک عمارتوں کے ساتھ آفس، ایجوکیشن اور میڈیکل لینڈ یوز شامل ہوگا۔ دوسری جانب کیٹیگری براؤن میں صرف رہائشی پلاٹس اور اپارٹمنٹس کی اجازت برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ری کلاسیفکیشن کے بعد گلبرگ کے 3 ہزار سے 3 ہزار 500 پلاٹس کے کمرشل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ،تھری کے علاوہ جی، ایچ اور کے بلاکس شامل ہوں گے ، جبکہ گلبرگ ٹو بلاک بی بھی اسی فہرست کا حصہ ہے ۔گلبرگ فائیو اس وقت مکمل طور پر براؤن کیٹیگری میں شامل ہے ، تاہم گزشتہ ری کلاسیفکیشن میں اسے نظرانداز کیا گیا تھا۔نئی ری کلاسیفکیشن میں گلبرگ فائیو کو بھی باضابطہ طور پر شامل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں