حساس ادارے کاجعلی ملازم پکڑاگیا، غیر قانونی اشیا برآمد

حساس ادارے کاجعلی ملازم  پکڑاگیا، غیر قانونی اشیا برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر )ستوکتلہ پولیس نے مشکوک گاڑی کا تعاقب کر کے اسے روکا تو اس میں موجود سوار نے اپنے آپ کو حساس ادارے کا ملازم بن کر اہلکاروں پر رعب جھاڑنے کی کوشش کی جس پر اس کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔

تو معلوم ہوا کہ اس کا نام سلمان عمر ہے ،ملزم حساس ادارے کا اہلکار بن کر سرکاری اشیا کا ناجائز استعمال کرتا ہے جس پر اسے گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 223 رائفل، 99ایم ایم پستول ،خنجر درجنوں گولیاں اور کٹ بیگ ،سرکاری وائرلیس سیٹ، انٹینا اور بلٹ پروف جیکٹ برآمد ہوئی ،جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں