آٹزم سکول کی تعمیر کا کام مقررہ مدت سے قبل مکمل

 آٹزم سکول کی تعمیر کا کام  مقررہ مدت سے قبل مکمل

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے خصوصی منصوبے کے تحت لاہور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ آٹزم سکول کی تعمیر کا کام مقررہ مدت سے قبل 14 ماہ میں مکمل کر لیا گیا ہے ۔

اس اہم منصوبے کا صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے اچانک دورہ کر کے معائنہ کیا۔ اس موقع پر سپیشل اسسٹنٹ برائے سپیشل ایجوکیشن ایم پی اے ثانیہ عاشق، سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن، محکمہ بلڈنگز کے افسران اور دیگر متعلقہ حکام بھی ہمراہ تھے ۔ محکمہ بلڈنگز کے افسران نے صوبائی وزیر کو منصوبے کی تکمیل، معیارِ تعمیر اور سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے آٹزم سکول میں جاری کام کے معیار کا بغور جائزہ لیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں