1سال : 16ہزار جنگلی جانور پرندے اور خزندے بازیاب
لاہور(اے پی پی)محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے گزشتہ سال کے دوران 16ہزار سے زائد تحفظ شدہ جنگلی جانور، پرندے اور خزندے بازیاب کیے۔
2025 کے دوران 16246 تحفظ شدہ جنگلی جانور، پرندے اور خزندے بازیاب، جبکہ 215 جنگلی جانور ریسکیو کیے گئے ۔ بازیاب جنگلی جانوروں میں 34 شیر، 47 بندر اور 14 ریچھ شامل ہیں۔ وائلڈ لائف رینجرز نے صوبہ کے مختلف ریجنز میں کارروائیوں کے نتیجے میں کل 16246 تحفظ شدہ جنگلی جانور، پرندے اور خزندے بازیاب کیے۔