ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ ریلی آج ٹھوکرسے نکالی جائیگی
لاہور(سپیشل رپورٹر)ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ ریلی آج ٹھوکر سے نکالی جائے گی، ریلی کی قیادت پیپلزپارٹی کے ایم این اے علی قاسم گیلانی ، فیصل میر اور مجید غوری کریں گے۔
یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کا 98 واں یوم پیدائش آج منایا جائیگا،ذوالفقار علی بھٹو 5جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئے ،ذوالفقار علی بھٹو کے پوم پیدائش پر ضلع کی سطح پر تقریبات منعقد ہوں گی، اور بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔