22 ویلر ٹرک الٹنے سے ایک شخص جاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں بابو صابو کے علاقے میں 22 ویلر ٹرک الٹنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ رات ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو ٹرک الٹنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 32 سالہ شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جس کی شناخت اشفاق ولد سجاد کے نام سے ہوئی ہے۔ جاں بحق ہونے والا شخص ٹرک کا کنڈیکٹر تھا۔ریسکیو 1122 کے مطابق ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش پولیس کے حوالے کر دی گئی۔