ڈپٹی کمشنرکا ٹھیکیدار کو یو سی 258 کے نقائص فوری دور کرنے کا حکم
لاہور(اے پی پی)تحصیل سٹی کی یو سی 258 میں 196 اور رائے ونڈ میں 41 گلیاں ریکارڈ مدت میں مکمل کر لی گئیں۔
ڈی سی نے فیلڈ ٹیموں کو سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے ٹھیکیدار کو یو سی 258 کے نقائص فوری دور کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ میٹریل کے معیار پر سمجھوتہ، کرپشن یا کوتاہی برداشت نہیں ہوگی، جبکہ نکاسی آب اور شہریوں کی سہولت کا خاص خیال رکھا جائے ۔ وہ خود اچانک دورے کریں گے کیونکہ عوامی فلاح کے ان منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شہریوں کا معیار زندگی بہتر بنانا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔