سیلاب کے نقصانات کے بحالی منصوبے جلد مکمل کرنیکی ہدایت

سیلاب کے نقصانات کے بحالی منصوبے جلد مکمل کرنیکی ہدایت

نقصانات سے نمٹنے کیلئے محکمہ انہار کی سفارشات کی منظوری دے دی گئی

لاہور(آن لائن)پنجاب حکومت نے اس سال سیلابی خطرات سے نمٹنے اور ماضی کے نقصانات کی بحالی کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں۔ صوبائی کابینہ نے ہدایت دی ہے کہ سیلاب 2025 کے نقصانات کی بحالی کے منصوبے جلد مکمل کیے جائیں اور ان پر تیزی سے کام کیا جائے ۔کابینہ نے سیلاب کے بعد بحالی کے منصوبوں کی تکمیل کے لیے ڈیڈ لائن بھی مقرر کی ہے تاکہ متاثرہ انفراسٹرکچر کو جلد از جلد بحال کیا جا سکے اور عوام کو سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اس کے علاوہ سیلابی نقصانات سے نمٹنے کے لیے محکمہ انہار کی سفارشات کی بھی منظوری دے دی گئی ہے ، جس کے تحت مستقبل میں ایسے قدرتی خطرات سے بچاؤ اور نقصانات کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں