دینی طلبہ موبائل کو حصول علم کا ذریعہ بنائیں : راغب نعیمی
لاہور(سیاسی نمائندہ)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ دینی طلبہ موبائل کوتفریح کے بجائے حصول علم کاذریعہ بنائیں۔
بطور عالم دین ہمارا ظاہر،باطن شریعت کے مطابق ہونا چاہیے۔ حالات جیسے بھی فارغ التحصیل طلبہ خود کو دینی امورکے ساتھ جوڑے رکھیں۔ موبائل فون ایک آلہ ہے ، جسکا فائدہ یا نقصان اس کے استعمال پر منحصر ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں 73ویں سالانہ تقریب ختم بخاری شریف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔