غیرقانونی پتنگ بازی کے خلاف ، سخت کارروائی کاحکم

غیرقانونی پتنگ بازی کے خلاف ، سخت کارروائی کاحکم

محفوظ بسنت کو یقینی بنانے کیلئے 100 کیمپس قائم کیے جائیں گے :کمشنر

لاہور(آئی این پی )شہر میں بسنت کی تاریخ سے قبل قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف بھی بھرپور اور سخت کارروائی کی جائے گی۔ کمشنر مریم خان کی زیر صدارت لاہور میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں انتظامیہ، پولیس، ٹریفک اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بسنت ضرور منائی جائے گی لیکن صرف مقررہ تاریخوں اور قواعد و ضوابط کے تحت، 6، 7 اور 8 فروری 2026 کو تین روزہ محفوظ بسنت منائی جائے گی، محفوظ بسنت کو یقینی بنانے کیلئے 100 کیمپس قائم کیے جائیں گے ، جہاں سے 10 لاکھ سیفٹی راڈز موٹر سائیکل سواروں میں تقسیم کی جائیں گی۔ مقررہ تاریخوں سے پہلے پتنگ اڑانے ، پتنگ یا ڈور فروخت کرنے والوں کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں