کشمیر سنٹر کے زیراہتمام یومِ حق خودارادیت منایا گیا

کشمیر سنٹر کے زیراہتمام یومِ حق خودارادیت منایا گیا

عالمی برادری کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دلائے :مولانا شفیع جوش ودیگرکاخطاب

لاہور(سپیشل رپورٹر )کشمیر سنٹر لاہور کے زیراہتمام کشمیری عوام کا یومِ حقِ خودارادیت منایا گیا۔تقریب سے سابق رکن قانون ساز اسمبلی مولانا شفیع جوش،سینئرنائب صدر مسلم لیگ ن لائرز ونگ منظورحسین گیلانی ایڈووکیٹ، سینئررہنما کل جماعتی حریت کانفرنس انجینئرمشتاق محمود، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پی ٹی آئی آزادکشمیر مرزا صادق جرال، سیکرٹری کشمیر ایکشن کمیٹی فاروق آزاد، نائب صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر لاہور ڈویژن چودھری صدیق، علامہ مشتاق قادری، سماجی رہنما و عالمی سیاح مقصود چغتائی، فیصل فابانی ودیگرنے خطاب کیا۔ مقررین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے کشمیریوں کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری کا حق دلائے اور بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے ۔ہمیں پاک فوج پر فخر ہے جس نے بھرپور انداز میں آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کو دھول چٹائی۔ پاک فوج کے سپہ سالا حافظ عاصم منیر کی جرات مندانہ قیادت میںبینظیرکامیابی حاصل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں