ورچوئل یونیورسٹی کا سپرنگ سمسٹر کیلئے آن لائن داخلوں کا اعلان
لاہور(سٹاف رپورٹر)ورچوئل یونیورسٹی نے سپرنگ 2026سمسٹر کیلئے آن لائن داخلوں کے آغاز کا اعلان کر دیا ۔
یہ داخلے 5 جنوری سے پاکستان بھر میں، بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے طلبہ کیلئے کھلے ہیں، درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 20فروری ہے۔ورچوئل یونیورسٹی میں انڈر گریجوایٹ، ایسوسی ایٹ ڈگری، ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ پروگرامز کی وسیع رینج میں داخلے دیئے جا رہے ہیں۔