شہید کانسٹیبل کے اہلِ خانہ کو ایک کروڑ 35لاکھ کا گھر فراہم
لاہور(کرائم رپورٹر)شہید کانسٹیبل محمد عمران کے اہل خانہ کو ایک کروڑ 35لاکھ روپے مالیت کا رہائشی گھر فراہم کر دیا گیا ہے ۔
شہید کے اہلِ خانہ کی خواہش کے مطابق رحیم یار خان کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر خرید کر دیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوشوں سے حکومتِ پنجاب نے شہید کے اہلِ خانہ کے لیے گھر کی فراہمی کیلئے فنڈز جاری کیے ۔