ڈپٹی کمشنر دفتر کو نظرانداز کرنے پر پکار کو مراسلہ جاری
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ڈپٹی کمشنر دفتر کو نظرانداز کرنے پر پکار کو مراسلہ جاری ،متن کے مطابق پکار محکمہ اطلاعات و ثقافت کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
ایس او پیز کے مطابق فنکاروں و تھیٹرز کی خلاف ورزیوں پر ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ بھیجنا لازم ہے ،رپورٹ میں خلاف ورزی کے ثبوت و سفارشات بھیجنا بھی لازم، پکار نے اب تک کسی تھیٹر یا فنکار کی خلاف ورزی سے ڈی سی آفس کو آگاہ نہیں کیا ،پکار خلاف ضابطہ ازخود کارروائیاں کر رہا ہے۔