آپریشنز کے باوجودکئی مقامات پر تجاوزات کی بھرمار

آپریشنز کے باوجودکئی مقامات پر تجاوزات کی بھرمار

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری :ڈی سی

لاہور (عمران اکبر )سرکلر روڈ ،شاہ عالمی ،برانڈتھ روڈ ،موچی ،اکبری ،دہلی ،بھاٹی گیٹ ، اردوبازار ،سرکلر روڈ کے دائیں بائیں اطراف پر تجاوزات موجود ہیں ۔ضلعی انتظامیہ اور پیرافورس کے تجاوزات کے خلاف آپریشن پر سوالیہ نشان پیدا کر دیا،سرکلر روڈ کے ساڑھے پانچ کلو میٹر کے ریڈیس میں 20بازار آتے ہیں ،ایک موریہ پل سے شروع ہونے والی سرکلر روڈ کا اختتام داتا دربار پر ہوتا ہے ، دائیں طرف لنڈا بازار،برانڈرتھ روڈ ،بانساں والا بازار ،انارکلی ،قطب الدین ایبک روڈ ،اردو بازار موجود ہیں ،بائیں جانب بھاٹی ،لوہاری ،شاہ عالم، اکبری،موچی،دہلی بازار کے داخلی راستے ہیں ،سرکلر روڈ اور شاہ عالمی مارکیٹ کی متعددجگہوں پر تجاوزات موجود ہیں ،ستھرا پنجاب کا سب سے اہم مشن تجاوزات کا صفایا کرنا ہے ،تجاوزات ختم ہونے سے ٹریفک کی روانی بہتر کرنا ہے ،ستھرا پنجاب مشن سرکلر روڈ سمیت دیگر بازاروں کے باہر تجاوزات کے باعث فیل ہو گیا ،پیرا فورس،ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن پیش پیش ہیں ۔ڈی سی لاہور موسی ٰرضا کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں