پرائیویٹ سوسائٹیز پر ٹی ٹی آئی پی ٹیکس ختم کرنیکی منظوری
سڑکوں ،پارکس ،قبرستانوں کو سرکار کے نام ٹرانسفر کرنے پر لاگو ٹیکس ختم
لاہور (عمران اکبر )پنجاب میں پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز پر ٹی ٹی آئی پی ٹیکس ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی،بورڈ آف ریونیو پنجاب نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز ڈویلپرز کی درخواست پر منظوری دی،پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز ٹیکس ان ٹرانسفر اموایبل پراپرٹی سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ،نجی ہاؤسنگ سوسائیٹیز میں سڑکوں ،پارکس ،قبرستانوں کو سرکار کے نام ٹرانسفر کرنے پر لاگو ہونے والا ٹیکس ختم کر دیا گیا، بورڈ آف ریونیو نے ٹی ٹی آئی پی ٹیکس ختم کرنے منظوری دے دی ،محکمہ بلدیات پنجاب کو ٹی ٹی آئی پی ٹیکس ختم کرنے کی منظوری پر ہدایات دے دی گئی۔