الیون کے وی کی تاریں چوری کرنے کی کوشش ناکام

الیون کے وی کی تاریں چوری کرنے کی کوشش ناکام

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) کالا خطائی میں لیسکو کی الیون کے وی کی تاریں چوری کرنے کی کوشش ناکام، 5 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار۔۔۔

، لیسکو ٹیم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ،ناردرن سرکل کی حدود میں واقع لتھے پور گاؤں میں الیون کے وی کی تاریں چوری کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔ تاریں کاٹنے کے دوران زوردار دھماکا ہوا، علاقے کی بجلی بند ہونے پر لیسکو عملے نے بروقت ایکشن لیا ،ایس ڈی او کالا خطائی محمد تنویر اور لائن سٹاف نے 5 ملزمان کو موقع پر پکڑ لیا، 4 ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب مفرور ساتھیوں کی تلاش جاری ہے ملزمان کی لائنوں کو کاٹ کر رول کرتے پائے گئے ۔چیف ایگزیکٹو لیسکوانجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا ہے کہ کارروائی کرنے پر ملزمان نے لیسکو ٹیم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی۔ملزمان کی شناخت شرافت علی، ندیم، شہزاد، عباس علی اور ہاشم علی کے نام سے ہوئی ۔،ایس ای نارتھ محمد مزمل کی ایکسین فیروزوالہ راشد سومرو سمیت تمام فیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت بجلی چوری قومی جرم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں