اینٹ سے سر پھاڑ کر زخمی کرنیوالے ملزم کیخلاف مقدمہ درج

 اینٹ سے سر پھاڑ کر زخمی  کرنیوالے ملزم کیخلاف مقدمہ درج

قصور(نمائندہ دنیا)موٹرسائیکل سٹینڈپر قبضہ کی کوشش کرنے سے منع کرنے پر سر پر اینٹ کے وارکرکے زخمی کرنیوالے ۔۔۔

ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ شرقی آبادی مصطفی آباد کے رہائشی ظفراﷲ کے مطابق سٹیل باغ میں ملزم حنیف وغیرہ اپنی دکان کی عقبی جانب سے دیوار تو ڑ کر میری ذاتی جگہ پر بنے موٹر سائیکل سٹینڈ پر قبضہ کرنے لگے ، منع کیا تو اینٹ کا وار کرکے میرے بھائی احسان کا سر پھاڑ دیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں