سینکڑوں گلیوں کے مین ہولز کورز میں 4انچ تک فرق

 سینکڑوں گلیوں کے مین ہولز کورز میں 4انچ تک فرق

فیز ون ادھورا ہونے کا انکشاف، کرپشن پر سمجھوتہ نہیں ہو گا :ڈی سی علی اعجاز

لاہور (عمران اکبر )شہر کی سینکڑوں گلیوں میں مین ہول کورز نصب کرنے میں ایک سے چار انچ تک کا فرق ہونے کا انکشاف ،رپورٹ کی کاپی لاہور نیوز نے حاصل کر لی ،ذرائع کے مطابق فیز ون ترقیاتی پروگرام 70ارب کا تھرڈ پارٹی آڈٹ مکمل نہ ہو سکا ،ترقیاتی پروگرام کے اربوں روپے کے فنڈز کے چیک جاری نہ کئے جا سکے ۔مصدقہ رپورٹ کے مطابق 13ماہ میں دوہزار گلیوں میں صرف 20 ہزار سٹریٹ لائٹس لگائی جا سکیں،36 سو 63گلیاں سٹریٹ لائٹس سے تاحال محروم ہیں ۔ فیز ون کی 56سو 63گلیوں کی تعمیر و مرمت مکمل ہیں ،فیز ون کی 50 گلیوں کی تعمیرو مرمت تاحال نہ ہو سکی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب ترقیاتی پروگرام فیز ون ادھورا ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، دوسری طرف انتظامیہ نے فیز ٹو کی 65سو 80گلیاں شروع کرنے کا دعوی ٰکیا ہے ،فیز ٹو کی 25سو گلیوں کی تعمیرومرمت کرنے کے اعداد و شمار جاری کئے ہیں ۔ فیز ون 3سو 50کلومیٹر سیوریج لائن ڈالا گیا۔4سو 50کلو میٹر لمبی واٹر سپلائی لائی لائن ڈالی گئی ،6ہزار 3سو مین ہول کورز خریدے گئے ۔ڈی سی لاہور علی اعجاز کا کہنا ہے کہ شہر کی ترقیاتی سکیمیں مکمل ہونے کی بریفنگ دی گئی ۔ترقیاتی سکیموں پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے ۔ڈویلپمنٹ پروگرام میں سستی اور کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں