چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی زیر صدارت اجلاس،قیدیوں کی سہولیات بارے جامع رپورٹ طلب

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی زیر  صدارت اجلاس،قیدیوں کی  سہولیات بارے جامع رپورٹ طلب

لاہور (اے پی پی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب حکومت کے اعلیٰ افسروں سے قیدیوں کو فراہم کی گئی سہولیات کے حوالے سے ایک جامع رپورٹ طلب کرلی ۔۔۔۔

اس سلسلے میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی زیرِ صدارت لاہور ہائیکورٹ  چیف جسٹس لائونج میں سوموار کے روز جیل اصلاحات سے متعلق ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں صوبے کی جیلوں میں قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، انتظامی اصلاحات اور مالی بچت کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے قیدیوں سے ملاقات کے نئے رولز، جیل سپرنٹنڈنٹ کے ملاقات سے انکار کے خلاف اپیل کے حق سمیت دیگر انتظامی امور پر بھی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے افسروں کو ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں تمام پیش رفت کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے تاکہ اصلاحاتی اقدامات کا جائزہ لیا جا سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں