واسا میں متعدد افسروں کے تقرروتبادلے ،2 عہدوں سے فارغ

 واسا میں متعدد افسروں کے تقرروتبادلے ،2 عہدوں سے فارغ

ڈائریکٹر ذیشان بلال ، شازل وقار ،حافظ راحیل کو اضافی چارج دیدئیے گئے

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )سانحہ بھاٹی گیٹ کے بعد واسا لاہور کے متعدد افسروں کے تقرروتبادلے ،2 عہدوں سے فارغ ۔تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کے احکامات پر متعدد تقرریوں اور تبادلوں کے آفس آرڈرز جاری کر دئیے  گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی واسا ذیشان بلال کو ڈی ایم ڈی انجینئرنگ کا اضافی چارج،ڈائریکٹر کنسٹرکشن شازل وقار کو ڈائریکٹر پی اینڈ ایس کا اضافی چارج ،ڈائریکٹر الیکٹریسٹی حافظ راحیل اشرف کو ڈائریکٹر او اینڈ ایم راوی ٹاؤن کا اضافی چارج ،ایکسین طارق جمیل کو او اینڈ ایم تھری اقبال ٹاؤن کا اضافی چارج ،ایس ڈی او محسن جاوید کو ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں ایکسین وقاص لیاقت کو بطور ڈائریکٹر او اینڈ ایم شالیمار ٹاؤن تعینات کر دیا گیا۔دوسری جانب بھاٹی گیٹ سائٹ پر غفلت کے مرتکب ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی بھی تیز کر دی گئی اورایسے واسا افسر وں کے خلاف باقاعدہ انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ایکسین راوی ٹاؤن ذیشان منظور ، ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن غلام مصطفیٰ کو عہدوں سے ہٹا کر ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے سیکشن 6 کے تحت انکوائری شروع کر دی گئی ہے ۔واسا حکام کے مطابق بھاٹی گیٹ سائٹ پر براہِ راست ذمہ داری انہی افسر وں کی تھی جبکہ واسا سٹی سب ڈویژن کے سب انجینئر کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سانحہ بھاٹی گیٹ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں