سرکاری سکولوں میں داخلے بڑھانے کیلئے مانیٹرنگ کا آغاز

 سرکاری سکولوں میں داخلے بڑھانے کیلئے مانیٹرنگ کا آغاز

فیلڈ افسرطلبہ کے داخلوں کا بروقت اور درست ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کے پابند

لاہور(خبر نگار)سیکرٹری ایجوکیشن نے طلبہ کے داخلے بڑھانے کیلئے سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق مانیٹرنگ کے دوران سکولوں میں طلبہ کے داخلے بڑھانے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔یکم  اپریل سے طلبہ کے داخلے بڑھانے کیلئے کی جانے والی کوششوں کو جانچا جائے گا۔محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے  کہ سکولوں میں انرولمنٹ سے متعلق تمام معلومات قابلِ تصدیق اور دستاویزی شواہد پر مبنی ہونی چاہئیں۔تمام سی ای اوز ایجوکیشن کی جانب سے ڈیٹا اپ گریڈیشن کیلئے اختیار کیے گئے طریقۂ کار، کوششوں اور ٹیم ورک کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔مانیٹرنگ عمل میں باہمی ہم آہنگی، ڈیٹا کی یکسانیت اور ادارہ جاتی ذمہ داری پر خصوصی زور دیا جائے گا۔فیلڈ افسرطلبہ کے داخلوں کا بروقت اور درست ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کے پابند ہونگے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق مانیٹرنگ کا مقصد سکولوں میں داخلوں میں شفاف اور مؤثر اضافہ یقینی بنانا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں