سی ٹی ڈی پنجاب کیلئے ڈیڑھ ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور
اینٹی ڈرون یونٹس اورجدیدآلات کیلئے 1ارب14کروڑ روپے درکار ہیں نگرانی کی گاڑیوں کیلئے پونے 21 کروڑ کی ضرورت :سی ٹی ڈی کی درخواست
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب میں دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے سی ٹی ڈی کومزید فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا اس حوالے سے صوبائی کابینہ نے فوری طورپر1ارب50کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دیدی ۔درخواست میں کہاگیاکہ اینٹی ڈرون یونٹس اورجدیدآلات کیلئے سب سے بڑی ڈیمانڈ 1ارب14کروڑ 9لاکھ67 ہزار روپے درکار ہیں، سافٹ ویئراپ گریڈیشن کیلئے 9 کروڑ 49 لاکھ رو پے مانگے گئے ہیں، چوتھی شیڈولرز کی جی پی ایس اور سیلولر مانیٹرنگ پر 35 کروڑ رو پے خرچ کرنیکی تجویز تھی۔کمانڈ اینڈ کنٹرول اور نگرانی کی گاڑیوں کیلئے 20 کروڑ 84 لاکھ روپے کی ضرورت ہے جبکہ جدید سالٹ ویپنز اور ایکسسریز کیلئے 45 کروڑ 99 لاکھ روپے کی ڈیمانڈ ہے ۔سی ٹی ڈی پنجاب نے ہنگامی ضروریات کیلئے 3ارب7کروڑ25 لاکھ روپے اضافی فنڈزکی درخواست کی تھی ۔پولیس حکام کے مطابق سی ٹی ڈی کوجدیدٹیکنالوجی سے لیس کیاجائیگاتاکہ دہشت گردوں کیخلاف موثرکاروائیاں جاری رکھی جاسکیں۔