ہائیکورٹ :اقلیتوں کے حقوق بارے قانون سازی کرنیکا حکم
کوئی خاتون اسلام قبول کرے تو پہلی شادی کا کیا سٹیٹس ہو گا؟:جسٹس طارق سلیم پہلے والی شادی کی حیثیت ، بچوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی ہونی چاہیے :ریمارکس
لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے مذہب کی تبدیلی پر عورت کی پہلی شادی کے سٹیٹس بارے کرن نامی خاتون کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا،جسٹس طارق سلیم شیخ نے حکومت کوآئین میں اقلیتوں کے حقوق کے مطابق قانون سازی کرنیکا حکم دیدیا،عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ حکومت ایسی قانون سازی کرے جس میں سب کے حقوق کا تحفظ ہو ، حکومت اس حوالے سے ٹھوس اور واضح قانون سازی کرے ، اسلامی نظریاتی کونسل اور وفاقی شرعی عدالت میں معاملے کو زیر بحث لایا جائے ، اگر کوئی خاتون اپنا مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کرے تو پہلی شادی کا کیا سٹیٹس ہو گا ؟،قانون سازی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ قانونی پیچیدگیوں میں الجھے رہتے ہیں ،اسلام قبول کرنے سے پہلے والی شادی کی حیثیت اور بچوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی ہونی چاہیے ،عدالت نے درخواست نمٹا دی۔