کار کی ٹکرسے ناکے پر تعینات کانسٹیبل شدید زخمی،ڈرائیورگرفتار
قصور(نمائندہ دنیا)چونیاں کے نواح میں کانسٹیبل تیز رفتار کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا۔
اسد اﷲ ایکسائز انسپکٹر نے ملازمین کے ہمراہ میر کوٹ نہر پر ناکہ لگارکھا تھا کہ تیزرفتار کار نے کانسٹیبل عمران کو ٹکرمارکر زخمی کردیاجسے ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں منتقل کیاگیا۔ تشویشناک حالت پراُسے لاہور ریفر کردیاگیا۔ کار ڈرائیور فیصل آباد کے رہائشی آصف ولد بشیر کو گرفتار کرکے پولیس نے کار کو بھی تحویل میں لے لیا ۔