ہائی سکول نبی پور پیراں میں داخلہ مہم جاری،آگاہی واک
اساتذہ طلبہ کی بہترین تربیت کر رہے ،والدین بچے داخل کرائیں،ہیڈ ماسٹر
ننکانہ صاحب (خبر نگار)گورنمنٹ ہائی سکول نبی پور پیراں میں داخلہ مہم جاری، نہم، دہم اور ای سی ای کلاسز میں داخلوں کے سلسلے میں آگاہی واک کا انعقاد کیاگیا جسکی قیادت ہیڈ ماسٹر زاہد اقبال شہزاد نے کی۔ واک میں سکول کونسل ممبران، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔ شرکانے اہل علاقہ کو سرکاری سکول میں معیاری تعلیمی سہولیات، ہفتہ وار ٹیسٹ سسٹم اور سابقہ شاندار نتائج سے آگاہ کیا۔ ہیڈ ماسٹر زاہد اقبال شہزاد نے وفد کے ہمراہ قریبی دیہات بلال کالونی، پیدی، نبی پور ڈیک اور کالی بیر کا دورہ کیا جہاں بچوں اور والدین کو سکول میں داخلہ لینے کی ترغیب دی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا گورنمنٹ ہائی سکول نبی پور پیراں معیاری ادارہ ہے جہاں اساتذہ طلبہ کی بہترین تربیت کر رہے ہیں، والدین اپنے بچوں کو یہاں داخل کروائیں۔