سپیشل ایجوکیشن سکول کی بس کھڈیاں نہ آنے سے مشکلات

سپیشل ایجوکیشن سکول کی بس کھڈیاں نہ آنے سے مشکلات

خصوصی بچوں کو لیجانے کیلئے منظور شدہ سرکاری گاڑی کا روٹ بحال کرنیکامطالبہ

کھڈیاں خاص(نمائندہ دنیا)سپیشل ایجوکیشن سکول قصور کی بس نیو سٹی سے کھڈیاں خاص لانے کا وعدہ تاحال پورا نہ ہو سکا، خصوصی بچوں اوروالدین کو شدید مشکلات کاسامناہے ۔ متاثرہ والدین نے خصوصی بچوں کو لے جانے کیلئے منظور شدہ سرکاری گاڑی کا روٹ فوری بحال کرنے کامطالبہ کیاہے ۔ کھڈیاں خاص اور گردونواح سے تعلق رکھنے والے 16 خصوصی بچے تاحال اس بنیادی سہولت سے محروم ہیں ،والدین کی جانب سے بس کو کھڈیاں خاص تک لانے کی باقاعدہ درخواستیں دی جا چکی ہیں۔

گاڑی ماضی میں نور پور نہر تک آتی رہی، بعد ازاں روٹ فتح پور تک محدود کر دیا گیا۔ نور پور سابق رکن پنجاب اسمبلی جبکہ فتح پور موجودہ رکن قومی اسمبلی کے آبائی دیہات ہیں، کھڈیاں جو دونوں شخصیات کے حلقہ انتخاب کا سب سے بڑا قصبہ اور میونسپل کمیٹی کا درجہ رکھتا ہے ، وہاں کے والدین اپنے خصوصی بچوں کو روزانہ کئی کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے فتح پور چھوڑنے اور واپس لانے پر مجبور ہیں۔ متاثرہ والدین کاکہنا ہے کہ سپیشل بچوں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے اور بس کا روٹ فوری کھڈیاں خاص تک بڑھایا جائے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں