15 مقدمات میں ملوث 21سال سے اشتہاری پکڑ اگیا

15 مقدمات میں ملوث 21سال سے اشتہاری پکڑ اگیا

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) ریلویز پولیس لاہور ڈویژن کے تھانہ فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی خطرناک، عادی، چالاک اور شاطر ملزم محمد بوٹا کو نارووال سے گرفتار کرلیا۔

ملزم محمد بوٹا کو 21 سال پہلے فیصل آباد کی عدالت نے غیر حاضری پر عدالتی مفرور قرار دیا تھا جو کہ پنجاب پولیس کے مختلف تھانہ جات میں 15 سے زائد سنگین مقدمات میں ملوث ہے ۔ ملزم نے 2003 میں بہاولپور ایکسپریس 144 ڈاؤن کے مسافر کو نشہ آور جوس پلا کر لوٹ لیا تھا۔ ریلویز پولیس نے خطرناک اور عادی مجرم محمد بوٹا کا سراغ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے لگا کر نارووال سے گرفتار کرلیا۔ ملزم کیخلاف ریپ، گاڑی/موٹر سائیکل چوری سمیت دیگر سنگین وارداتوں کے 15 مقدمات بھی درج ہیں۔تھانہ ریلویز پولیس نے ایس ایچ او فیصل آباد کنور عمیر ساجد کی سربراہی میں ملزم کو نارووال جیل سے گرفتار کرکے مجسٹریٹ سے راہدری ریمانڈ لے کر تھانہ ریلویز پولیس فیصل آباد منتقل کردیا ہے۔ واضح رہے کہ درج بالا ملزم کی گرفتاری سے متعلقہ تھانے میں عدالتی مفرروران کی تعداد بھی صفر ہوگئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں