حسن مرتضیٰ نے رہائشی کالونی بنانے کاسنگ بنیاد رکھ دیا

حسن مرتضیٰ نے رہائشی کالونی  بنانے کاسنگ بنیاد رکھ دیا

لاہور (سپیشل رپورٹر )چنیوٹ کے متاثرین سیلاب کیلئے جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ کا تحفہ،اپنی ذاتی زمین پر ہلال احمر کے تعاون سے رہائشی کالونی بنانے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

رجوعہ سادات میں 26 گھروں پر مشتمل کالونی میں مسجد اور دیگر ضروریات زندگی بھی مہیا ہونگی۔ حسن مرتضیٰ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے 1500گھروں کو راشن اور 800 میں خیمے بانٹے جا چکے ہیں اور اڈہ پٹھان کوٹ اور جنڈوالا میں متاثرین سیلاب کیلئے لنگر خانے بھی قائم کیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں