ڈی ایچ اے میں بسنت منانے کی اجازت ،درخواست نمٹا دی گئی
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں بسنت منانے کی اجازت کی درخواست پر سماعت، عدالت نے واپس لینے کی بناپر درخواست نمٹا دی۔
وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ڈی ایچ اے میں ابتدائی طور پر بسنت منانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی ،تاہم سیکرٹری ڈی ایچ اے نے اب ڈیفنس کے علاقے میں بسنت منانے کی اجازت دے دی ہے ، استدعا ہے کہ درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے ۔