پنجاب یونیورسٹی میں بسنت فیسٹیول
لاہور (این این آئی)پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام رنگارنگ بسنت فیسٹیول کا انعقادکیا گیا۔
اس موقع پر وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر محمد علی،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ غلام فرید،کالج پرنسپل ثمینہ نسیم، اساتذہ اور طلبہ نے بھرپورشرکت کی۔ اس رنگا رنگ ثقافتی تقریب میں ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص پیش کیا گیا اور طلبہ کی جانب سے بسنت کے موضوع پر تصویری نمائش کا انعقادبھی کیا گیا۔ نمائش میں بسنت کی سماجی و ثقافتی اہمیت کو اجاگر کیاگیا اور طلبہ نے اپنے آرٹ ورک سے کالج کے کوریڈورز اور چھت کو خوبصورتی سے سجایا۔