سردار ایاز صادق، سہیل شوکت بٹ نے بھی پتنگیں اڑائیں
لاہور(اے پی پی)بسنت کی خوشیوں میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ بھی شریک ہوئے ۔
دونوں رہنماؤں نے شہریوں کے ساتھ مل کر پتنگیں اڑائیں اور اس روایتی تہوار کا لطف اٹھایا۔اس موقع پر انہوں نے اپیل کی کہ بسنت کا تہوار حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق منایا جائے۔ اور سیفٹی کو ہر صورت اولین ترجیح دی جائے ۔ محفوظ بسنت ہی حقیقی خوشیوں کی ضمانت ہے ۔ممنوعہ ڈور کے استعمال، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہے ۔